ملکی اور بین الاقوامی کامیابیوں کا کر یڈٹ وزیراعظم محمدنوازشریف کوجاتاہے ،ملک محمداحمدخان

ہفتہ 17 جون 2017 12:04

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) پنجا ب حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخان نے کہا کہ پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونیوالی کامیابیوں کا سہرا وزیراعظم محمدنوازشریف کی مدبرانہ قیادت کو جاتاہے جن کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت پاکستانی معیشت کا مجموعی حجم 300بلین ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر افطار پارٹی کی تقریب سے پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر قانون کے احترام کی روشن مثال قائم کی ہے ،یہ ان کے جمہوریت اورقانون کے احترام پر مبنی رویوں کی عکاس بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے سیاسی قیادت کا جانا قانون کے احترام کی اعلیٰ مثال ہے اس سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ قانون کی سربلندی کومقدم جاناہے۔

(جاری ہے)

ملک محمداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستانی عوام کی بے مثال خدمت کی ہے اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ‘سی پیک جیسے بین الاقوامی اہمیت کے میگاپراجیکٹ کا اجراء اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نہ صرف پاکستانی عاوم بلکہ عالمی راہنما اور چین جیسے دوست ملک کی قیادت بھی وزیراعظم محمدنوازشریف پرمکمل اعتباراور اعتمادکرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں