پنجاب میں شروع کئے جانیوالے ترقیاتی‘تعمیراتی کاموں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، رانا محمداسحاق خاں

ہفتہ 17 جون 2017 12:04

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں نے پنجاب میں شروع کئے جانیوالے ترقیاتی‘تعمیراتی کاموں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ(ن) الیکشن2018ء جیت کر دکھائے گی،وزیراعظم محمدنوازشریف کا دامن صاف ہے اس لئے وہ جے آئی ٹی سر خروہوںگے‘ مسلم لیگ(ن) الیکشن2018ء جیت کر دکھائے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں نے افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت اپنی مدت ہر صورت پوری کرے گی‘ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کا پچھتاوا ان کا مقدربن چکاہے، ملکی تعمیروترقی نوازشریف اور شہبازشریف کا ویژن ہے جس سے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ کالجز‘ سکولز‘ کارپٹ روڈز‘ سوئی گیس ‘سیوریج نالے‘سولنگ اور پی سی سی جیسے کام کروانا مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان تضادات کے مجموعہ اوریوٹرن کے ماہر ہیں جس کیوجہ سے پاکستان کی سیاست اور معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے ۔اس موقع پر میاں محمدرشید ایڈووکیٹ ممبرپنجاب بار کونسل‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محمدنسیم ایڈووکیٹ‘مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما غلام محی الدین بھٹی‘ پنجاب پاکستان کسادمحاذ کے چیئرمین سردارمحمداسلم کھارہ بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں