جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون شروع

جمعہ 16 جون 2017 11:02

جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون شروع
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء)ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے عیدالفطرکی آمد سے قبل مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل‘ڈکیتی‘ رابری‘ راہزنی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث چلے آنیوالے 17خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاہے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کے قبضہ سے دوکلو گرام چرس اور45بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں