ڈی پی او کارمضان بازاروں کا دورہ

جمعہ 16 جون 2017 11:02

ڈی پی او کارمضان بازاروں کا دورہ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور سیدعلی ناصررضوی نے رمضان بازارریلوے اسٹیشن‘ڈیرہ شاملاٹ ،کو ٹ مرادخاں اور سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران اور سیکرٹری کے ہمراہ سبزی وفروٹ کی نیلامی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اورکہا کہ منڈی میںنیلامی کے مراحل شفاف بنانے سے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو معمول پر رکھاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصورنے رمضان سستابازاروں کے وزٹ کے موقع پر ایک ایک سٹال پر جاکر اشیائے خوردونوش کے ریٹ چیک کئے اورکہا کہ رمضان بازار میں آنے اورجانیوالے تمام راستوں پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے، اس کیساتھ ہر شخص کی بھی تلاشی لیں ‘ڈیوٹی پر مامور اہلکار الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں‘ لیڈی کانسٹیبل خواتین کے بیگ کی تلاشی لیکر داخلہ کی اجازت دیں‘ رمضان بازاروں کے اردگرد تھانہ جات کی گاڑیاں اور محافظ گشت جاری رکھیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رمضان بازاروں میں مشکوک شخص یا بیگ کی اطلاع فوری پولیس اہلکاروں کو دیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں