قصور: سستے رمضان بازارکا انعقاد

جمعہ 26 مئی 2017 13:02

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)الہ آباد‘قصورروڈ پر سستا رمضان بازار لگا دیاگیا ہے ‘بازارسے معیاری اشیاء خوردونوش کے سٹال سجناشروع ہوگئے‘ عام آدمی کو سستے رمضان بازارمیں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عائشہ غضنفرنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سستے رمضان بازارمیں لگائے جانیوالے سٹالوں کا معائنہ لینے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کو سستے رمضان بازارمیں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں