موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالہ میں ٹکر،ایک شخص جاں بحق ہو گیا

جمعہ 26 مئی 2017 13:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) چھانگامانگاکے قریب موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالہ کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا‘تفصیلات کے مطابق محمدرمضان جوکہ کوٹرادھاکشن کا رہائشی تھا، موٹرسائیکل جارہاتھاکہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹرٹرالے نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں محمدرمضان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثہ چھانگامانگا جنگل کے قریب پیش آیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں