حکو مت عوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے، میاں وسیم اخترشیخ

جمعہ 26 مئی 2017 13:00

حکو مت عوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے، میاں وسیم اخترشیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان کا تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشتوں میں شمار ہونے لگاہے ‘چائنہ‘پاکستان اکنامک کوری ڈور پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات سے وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیر ہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے 2ہزار ارب روپے سے زائد بڑے سالانہ بجٹ ون بیلٹ روڈ فوم اور قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ ہواہے ان بے مثال اور میگاپراجیکٹس ملک و قوم کے اندر انقلابی خوشحالی لائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت نے اقتدار میں آکر سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا ازالہ کیاہے ورثہ میں ملنے والے بے شمار بحران پرحکومت نے دن رات محنت کرکے ان پر قابوپایاہے اور ان بحرانوں کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کرکے میگاپراجیکٹس لگائے جارہے ہیں ‘عوام کو صاف پانی ‘تعلیم اور صحت جیسی سہولیات میسرکی جارہی ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں