قصور، 17سالہ لڑکے کی گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی

جمعرات 25 مئی 2017 11:22

قصور، 17سالہ لڑکے کی گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) نواحی گائوں بھگیانہ کلاں میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ 17سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ بھگیانہ کلاں کے رہائشی17سالہ محمداصغرکا اپنے گھر والوں کی ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہواتو اس نے طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پھولنگرصدرنے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں