قصور ،حلقہ میں جھوٹ پر سیاست کرنے والوں نے عوام کا حق کھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،ملک اصغر علی

بدھ 24 مئی 2017 21:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء)حلقہ میں جھوٹ پر سیاست کرنے والوں نے عوام کا حق کھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آئندہ انتخابات میں ان مفاد پرستوں کو منہ کی کھانی پڑے گی راہنماء تحریک انصاف گڈ گورننس کے نعرے لگانے والی حکومت نے ایک عام آدمی کا جینا محال بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے راہنماء ملک اصغر علی نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہحکمرانوں کابے رحم احتساب نہ ہوا تویہ مزید بے لگام ہوسکتے ہیں۔

منتقم مزاج حکمران اپنے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان کاگھرمسمارکرنے کے درپے ہیں۔ بدعنوان حکومت کپتان عمران خان کے گھر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہ کرے ،ٹائیگرز اپنے قائد کی رہائشگاہ کاپہرہ دیں گے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی سرمایہ دارانہ سیاست اوران کاآمرانہ طرز حکومت ریاست کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیک کی حساسیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،اگر ڈان لیک کے مرکزی ملزم کوسزانہ دی گئی توتاریخ کے اوراق میں ہم مذاق بن کررہ جائیں گے۔

پی ٹی آئی بدعنوان عناصر پرقانون کی گرفت جبکہ اپنے ہم وطنوں کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔انتھک عمران خان کی انفرادی ہمت ،سیاسی استقامت اورقومی چوروں کیخلاف آئینی مزاحمت قابل قدر ہے ۔ان کی جہدمسلسل نے عام پاکستانیوں کوتبدیلی کیلئے بیدارکردیا ہے ۔پاکستان میں انصاف کی فراوانی کیلئے تحریک انصاف کے قائدین اورکارکنا ن پرعز م اورپرامید ہیں۔ حکمرانوں کامحاسبہ کرنے کیلئے عوام جاگ رہے ہیں،حکمرانوں کو راہ فرار کیلئے اس بار کوئی چوررستہ نہیں ملے گا ۔پاکستان کے غیورعوام جھرلوحکمرانوں کے ہاتھوں قومی اداروں کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں