خواتین کو معاشرتی انصاف کی فراہمی سے ملک کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں ‘صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین
حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں انکے کردار کو نمایاں کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘پنجاب حکومت نے ہراسمنٹ ایکٹ پاس کر کے خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے ‘ورکنگ خواتین کو ساز گار ماحول کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی ‘صوبائی وزیر کا ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگر ی کالج میں قائم ڈے کیئر سنٹر کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 18:04
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ محمد طاہر علی ‘پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ‘ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا اور دیگر موجود تھے ۔
صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ عورت ہر روپ میں قابل عزت و احترام ہے اس کو جائز مقام و مرتبہ دیئے بغیر صحت مند اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ۔ عورت بھی مرد کی طرح معاشرے کا لازمی جزوہے اور ان دونوں کی عملی شراکت داری کے بغیر صحت مند معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ہراسمنٹ ایکٹ کی منظوری سے خواتین کو تحفظ فراہم ہوا ہے ۔ مظلوم خواتین کی داد رستی کیلئے کرائسز سنٹرز ، شیلٹر ہومز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے ورکنگ وویمن ہاسٹلز تعمیر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتو ن صوبائی محتسب کے تقرر سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور میں خواتین کے حقوق کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر دیا گیا ہے آج پنجاب اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ ساز گار ماحول کی دستیابی سے 10خواتین براہ راست ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر خواتین کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔ اس سال حکومت پنجاب نے ڈے کیئر سنٹرز کیلئے 200ملین اور ورکنگ وویمن ہاسٹلز کیلئے 100ملین روپے مختص کئے ہیںاسی طرح ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ان تمام اقدامات سے خواتین کامعیار زندگی بلند ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت