گوجرانوالہ ‘پولیس کے شیر جوانوں نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو پار کر دئیے

ملزمان بینک ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے‘ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ‘پولیس کا موقف قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا گیا

پیر 22 مئی 2017 12:09

گوجرانوالہ ‘پولیس کے شیر جوانوں نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو پار کر دئیے
گوجرانوالہ/قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے، پولیس کاکہنا ہے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ اروپ کے علاقے اعوان چوک کے قریب ہوا،ہلاک ملزمان نعیم اور شہباز کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ،ہلاک ملزمان تین بینک ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ دونوں کو سی آئی اے پولیس نے 11 مئی کو گرفتار کیا تھا۔قصورپولیس کے مقابلہ کے بارے میں ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزم رفعت بابا کو اس کیساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی اور وہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ایک صحافی کے قتل سمیت 14مقدمات میں ملوث تھا۔ملزم رفعت کی بہن کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی بے قصور تھا، اسیقتل کے واقعے سے ایک روزقبل گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں