حکومت بجٹ میں عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 20 مئی 2017 15:32

حکومت بجٹ میں عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، میاں وسیم اخترشیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میاں وسیم اخترشیخ نے کہاہے کہ حکومت بجٹ میں عوام کو تاریخی ریلیف دے گی جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا‘ ماہ رمضان میں شہریوں کی سہو لت کیلئے یوٹیلٹی سٹورزپر حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے منافع خوروں‘ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف کارروائی کویقینی بنایاجائیگا تاکہ رمضان المبارک میں روزہ داروںکو پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے اپنی رہائش گاہ پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے پالیسیاں مرتب کرکے عملی اقدامات کئے ہیں‘مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت اور تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں‘عوام نے جن توقعات سے مسلم لیگ (ن) کو منتخب کیاتھا وہ ان توقعات پر پورا اترے ہیں، مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں