قصور، محلہ احمد خاں درویش میں مخالفین نے محنت کش کے گھر داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 19 مئی 2017 19:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) محلہ احمد خاں درویش میں مخالفین نے محنت کش کے گھر داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج تھانہ بی ڈویژن کو دی جانے والی درخواست میں مولوی محمد آصف نے بتایا ہے کہ وہ حسب معمول اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزمان لاہوری وغیرہ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور خواتین نے بدتمیزی کرتے رہے ۔ملزمان نے دوران تشدد 12ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور شور کرنے پر اہل محلہ کے آجانے قبل ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں