بہاول پور,ڈاکوئوں کے ہاتھوں نجی ٹی چینل کے رپورٹر کے قتل کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 مئی 2017 23:15

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) قصور میںڈاکوئوں کے ہاتھوں نجی ٹی چینل کے رپورٹر کے قتل کے خلاف بہاول پور پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر صحافیوں نے احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی صحافت کے حوالے سے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب جنید نذیر ناز ،سینئر نائب صدر میاں عزیز الدین ،جنرل سیکرٹری عمران بھنڈر،جوائنٹ سیکرٹری راشد ہاشمی نے صافی میان رزاق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے روز صحافیوں پر حملوں کے باعث صحافی عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت ملک میں صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میاں رزاق سمیت تمام شہید ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتا ر کیا جائے اور حکومت صحافیوں کے تھفظ کے لیے قانون سازی کرتے ہوئے آزادی صحافت کو یقینی بنائے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں