رمضان بازار میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے‘اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 18 مئی 2017 10:46

رمضان بازار میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے‘اسسٹنٹ کمشنر
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء)رمضان بازاروں میں ضروریات زندگی کی ہرچیز معیاری اور سستی مہیاکرینگے‘ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرقصور امتیازاحمد کھچی نے رمضان بازار کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازارمصطفی آبادکو انجمن تاجران مصطفی آباد کی مشاورت سے چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

مجھے انجمن تاجران کی بھرپور مدد درکارہے‘رمضان بازار میں دکانداروں اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے‘اشیاء کی معیاری اور سستے داموں فروخت یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اسلئے اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ان بازاروں میںاشیائے خوردونوش سستی اور معیاری ہوں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں