موجودہ حکومت نے ملک وقوم کی خدمت اور تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ‘ ملک محمداحمدخاں

جمعرات 18 مئی 2017 10:46

موجودہ حکومت نے ملک وقوم کی خدمت اور تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ‘ ملک محمداحمدخاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے پالیسیاں مرتب کر کے عملی اقدامات کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت اور تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جن توقعات سے مسلم لیگ (ن) کو منتخب کیاتھا وہ ان توقعات پر پورا اترے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عوام نے عہدکیاہے کہ آئندہ 5 سال کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی منتخب کیاجائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں