ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت رمضان المبارک کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے عہدیداروں کیساتھ میٹنگ

بدھ 17 مئی 2017 23:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت رمضان المبارک کے سلسلہ میں ضلع بھر کے انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی اور ضلع بھر کے انجمن تاجران کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک شایان شان طریقے سے منانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں جن پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں پر عوام الناس کو اشیائے خوردونوش ‘چینی ‘آٹا‘پھل اور سبزیاں وغیرہ مارکیٹ ریٹ پر دستیاب ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجر رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ضلع بھر کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں