ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کم سن بچہ جاں بحق،ورثاء کا احتجاج، تصادم میں سیکیورٹی گارڈ زخمی

منگل 16 مئی 2017 20:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کم سن بچہ جاں بحق،ورثاء کا ڈی ایچ کیو میں شدید احتجاج ،تصادم کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کا رہائشی خلیل احمداپنے بیٹے عقیل احمد کو علاج معالجے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل قصور لیکر گیا،جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،لاپرواہی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر بچہ دم توڑ گیا،جس پر بچے کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کردی،سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصام کے نتیجہ میں سیکورٹی گارڈ فیصل شدید زخمی ہوگیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں