قصور، جیل سے نکلنے والا ہر قیدی مفید شہری ثابت ہو گا قیدیوں سے قیدیوں کیلئے معیاری کھانا اور ہسپتال سمیت بنیادی سہولیات موجود ہیں ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد فاروق لودھی

پیر 15 مئی 2017 23:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد فاروق لودھی نے کہا ہے کہ جیل سے نکلنے والا ہر قیدی مفید شہری ثابت ہو جیل کے اندر ہر ماہ سیشن جج قصور کا دورہ ہوتا ہے جو قیدیوں سے ان کے مسائل اور کھانے اور سیکورٹی کے معیار کو چیک کرتے ہیں قیدیوں کیلئے جیل کے اندر ہسپتال کا عملہ سینئر ڈاکٹر چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں جو مریضوں کو چیک کرتے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں باہر ڈاسٹرکٹ ہسپتال سے سینئر ڈاکٹر بھی منگوائے جاتے ہیں۔

وہ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اندر قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد قانون کے مطابق ان پر عمل بھی کیا جاتا ہے جبکہ قیدیوں کیلئے سینئر اساتذہ قرآن مجید کی تعلیم کا بندوبست بھی کیا ہے اکثر قیدی قرآن پاک کی تعلیم کر چکے ہیں کھانے کے معیار کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے قیدیوں کیلئے اچھاکھانا اور جیل کے اندر صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مچھروں کیلئے سپرے بھی کروایا گیا ہے تا کہ کسی قسم کی کوئی بیماری نہ پھیل سکے اور قیدی صحت مند زندگی گزار سکیں قیدیوں کیلئے منگوائی جانے والی ضرورت استعمال کی چیزوں کے معیار کو چیک کیا جاتا ہے کیونکہ نفر ت انسان سے نہیں صرف جرم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں