قصور ، اپنا فورم کے زیر اہتمام کلے والا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 15 مئی 2017 23:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) اپنا فورم رجسٹرڈ قصور کے زیر اہتمام نواحی گائوں کلے والا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو چیک اپ کے بعد میڈیسن بھی فراہم کی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم میں صدر اپنا فورم ڈاکٹر شفیق احمد شیخ، ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اے شہزاد ، سرجن ڈاکٹر شوکت جاوید، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر نعمان ، ڈاکٹر عائشہ ڈاکٹر حفیظاں باجی نے مریضوں کو چیک جبکہ اپنا فورم قصور کے عہدایداروں اور ممبران جن میں ذاکر حسین خاں، صابر شہزادہ ، خلیل احمد، محمداقبال ، مہر عاشق، مہر زاہد ،مسعود شاہ نے شرکت کی یاد رہے کہ اپنا فورم کے زیر اہتمام ضلع قصور کے ہر گائوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں