ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت سستے رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیز کے چیئر مینز اور چیف آفیسرز کی شرکت ‘عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموں کی مشاورت سے رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 15 مئی 2017 20:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت سستے رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنرزقصور امتیاز احمد کھچی ‘پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ‘چونیاں عائشہ غضنفر ‘کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد ‘چیئر مین مارکیٹ کمیٹی قصور ناصر محمود خاں ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور ایاز خاں ‘چیف آفیسر رائے منشاء کے علاوہ دیگر میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینز ‘چیف آفیسرز ‘چیئر مینز و سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیزاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے حتمی انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان بازاروں میں آنیوالوں کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں ۔

اس کے علاوہ عام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جائینگی تا کہ منافع خور وںاور ذخیرہ اندوز وںکی حوصلہ شکنی ہو اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسر ز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی افسران کے ساتھ ملکر رمضان بازاروں کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئر مینز اور سیکرٹریز کو حکم دیا کہ وہ ماہ مقدس کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو ۔

اسی طرح وہ سستے رمضان بازاروں میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایس این اے علی مرتضیٰ کو ہدایت کی کہ ضلع بھرکے سستے رمضان بازار وں میں جدید سیکورٹی کیمرے اور ایل سی ڈیز لگانے کے انتظامات مکمل کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ خود لوکل سطح پر منتخب عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے میٹنگ کر کے رمضان بازاروں کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں