سی پیک پاکستان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیگا ‘حکومت پنجاب غریب آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہونگی ‘عوام کل بھی وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں ،مسلم لیگ(ن)2018ء کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی ‘ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں ‘رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کاکنگن پور تا گنڈا سنگھ تک سٹرک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب

اتوار 14 مئی 2017 15:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) سی پیک پاکستان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیگا ،حکومت پنجاب غریب آدمی کی مشکلات کے حل اوراسکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہونگی ،عوام کے مسترد کردہ افراد پاکستان کی تاریخ کے سب سے مقبول لیڈر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں،عوام کل بھی وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں ،مسلم لیگ(ن)2018ء کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں ،رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے 53کروڑ روپے کی مالیت سے کنگن پور تا گنڈا سنگھ تک 47کلو میٹر سٹرک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

آج چین میں منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ فورم اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے حکمرانوں نے پاکستان میں جاری ترقی کے سفر کی تعریف کی ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان اور چائنہ کے تعاون سے جاری منصوبوں میں اپنی گہری دلچسپی ظاہرکی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب بھر میں انرجی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جس قدر تیزی اور شفافیت سے مکمل کیا ہے اسکی نذیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں آج محمد شہبازشریف سپیڈ کی اصطلاح استعمال ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انرجی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے بہت سارے منصوبے رواں برس مکمل ہو جائینگے جس سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا ۔آئندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے غیر ملکی فنڈنگ سے اپنی پارٹیاں چلانے والے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ آپ نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں مخلص قیادت پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں پاکستان کے غیور عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرینگے اور آئندہ الیکشن میں مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) غریبوں ، مزدورں اور کسانوں کی پارٹی ہے جو پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے دیہاتوں میں پکی سٹرکیں تعمیر کی جارہی ہیں جس سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور منڈیوں تک انکی اجناس کی منتقلی آسان تر ہو جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100ارب روپے کے کسان پیکج سے زمینداروں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور انکا معیار زندگی بلند ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں