اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اورعوام کی خوشحالی ہمارامشن ہی: شیخ علائو الدین

اتوار 14 مئی 2017 14:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2017ء)عوام کی خدمت کرنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کو پسند ہوتے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اورعوام کی خوشحالی کیلئے رات دن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارامشن ہے کہ میرے حلقہ میں کوئی بھی بیروزگار نہ رہے۔

(جاری ہے)

بیروزگاری کے خاتمہ اور حلقہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چونیاں کو انڈسٹریل ایریاقرار دلایاہے، جہاںبہت جلد انڈسٹریز کے قیام سے نوجوانوں کو روز گارکے مواقع دستیاب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار شیخ علائو الدین صوبائی وزیر تجارت و سرمایہ کاری نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مکمل کرائے گئے ترقیاتی وتعمیراتی منصوبو ں کو مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں اور قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم مخالفوں کی اس حقیقت پسندی کے شکرگزار ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں