استاد کے مبینہ تشدد سے دس سالہ طا لب علم جا ں بحق

ہفتہ 13 مئی 2017 23:39

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء)مدرسہ کے استاد کے مبینہ تشدد سے دس سالہ طا لبعلم جا ں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق سلیمان جوکہ نواحی گاؤں ڈھنگ شاہ کا رہائشی اور تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بستی چراغ شاہ میں واقع مدرسہ جامعہ عبداللہ بن عباس کا طالب علم تھااستاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا ، لواحقین کا کہنا ہے کہ استاد نے سلمان کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا ،بچے کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی،پولیس مصروفِ تفشیش ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں