ْ مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ندیم یعقوب سیٹھی

ہفتہ 13 مئی 2017 13:02

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف لیکر جارہی ہے لیکن شرپسندعناصر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے صحافیوں اور پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیورعوام نے پہلے بھی ان شرپسندعناصر کو مستردکیاتھا اورآئندہ بھی بھاری اکثریت سے مستردکرینگے‘انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں