قصور اور بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے

جمعہ 12 مئی 2017 16:19

قصور اور بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) قصور میں تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ اوراڑہ پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت افتخار عرف کھاری، جبار عرف جباری اور فاروق عرف فاروقی کے ناموں سے ہوئی۔ ڈاکو ڈکیتی اور قتل سمیت 64 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرارہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان باپ بیٹے کے قتل میں بھی ملو ث تھے۔ ہلا ک ڈاکو کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب حیدر آباد کے علاقے مکھی باغ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک رپیٹر، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں