خواجہ عمران نذیرکا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ

جمعہ 12 مئی 2017 13:17

خواجہ عمران نذیرکا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خاں کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی بلڈنگ کیساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چاہتے ہیں کہ بہت جلد ہسپتال کا نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے اور اسے 100بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پرڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیاجائیگا ان کی رہائشوں کی تعمیرکیلئے 9کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جاری ہے اسکے علاوہ ہسپتال کوفلٹرکلینک و لانڈری جیسی سہولیات بھی بہم پہنچائی جائیں گی تاکہ صحت کی تمام سہولیات غریب عوام کو حاصل ہوں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں