ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے بلڈنگ ریسٹ ہائوس پر نمبر لگا کر ضلع میں خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کاآغاز کر دیا

پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے آج سے ضلع بھر میں بقیہ 14 25بلاکس میںخانہ شماری کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے

جمعرات 11 مئی 2017 18:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے بلڈنگ ریسٹ ہائوس پر نمبر لگا کر ضلع قصور میں خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز بلڈنگ ریسٹ ہائوس پر( 001ش )نمبر لگایا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ، اسسٹنٹ سنسس کمشنر قصور عبدالنوید چوہدری ‘فوکل پرسن تحصیل قصور محمد رضوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں چھٹی خانہ و مردم شماری 2017ء کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جس میں 1426بلاکس کی خانہ و مردم شماری کی گئی ہے اور آج سے ضلع بھر میں بقیہ 1425بلاکس میںخانہ شماری کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں 11تا 13مئی تک خانہ شماری ہو گی جبکہ 14تا 23مئی تک مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائیگا۔

اسی طرح 24مئی کو بے گھر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا اور 25مئی کو عملے سے تمام ریکارڈ واپس لیکر برائے مزید کاروائی اسلام آباد بھیجا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر خانہ و مردم شماری کیلئے ضلع قصور میں47چارج سپریٹنڈنٹس ‘ 335سرکل سپروائزرز ‘ 1570شمار کنندگان کوتعینات کیا گیا ہے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور آج سے یہی سٹاف دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں