قصور،ٹریفک کے تین مختلف حادثات

کم سن بچی اور خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی

بدھ 3 مئی 2017 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) قصور اور اسکے گردونواح میںٹریفک کے تین مختلف حادثات میں کم سن بچی اور خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے قصور جانے والی کوسٹر فیروز پور روڈ پر نیو بس ٹرمینل کے قریب دوسری مسافر بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار حاجرہ بی بی ،ممتاز بی بی، صغراں بی بی ،کوثر بی بی ،رضیہ بی بی، مصباح بی بی ،معراج بی بی ،اورشہنازشدید زخمی ہوگئیں،تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا،کھڈیاں کے رہائشی رشید احمد کی کمسن بیٹی مہر انساء کھڈیاں گر ڈ سٹیشن کے قریب پید ل سڑک عبور کررہی تھی کہ اچانک تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی،کار سوار موقع سے فرارہوگیا،نواحی گائوں موضع جوڑا کا رہائشی ارشد موٹرسائیکل پر گھر سے قصور جارہاتھا جب بہادر پورہ کے قریب پہنچاتو تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا،اسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کردیاگیاہے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں