سپیکر /سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں کے زیر صدارت ضلع کونسل قصور کا اجلاس ‘وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کی قرار داد کثرت رائے سے منظور ‘محکمہ ایجو کیشن ‘ہیلتھ ‘لائیو سٹاک اور دیگر محکموں نے عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی ‘اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترونگا ‘قصور کو ایک مثالی ضلع بنانے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘چیئر مین ضلع کونسل کا عزم
بدھ 3 مئی 2017 19:18
(جاری ہے)
جس میں چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار عزیر احمد ‘ضلعی افسران ‘ممبران ضلع کونسل ‘صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کے آغاز میں مختلف ممبران ضلع کونسل کی جانب سے مختلف سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر ‘سکول کونسلز میں عوامی نمائندوں کی مشاورت ‘سکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی نے ایوان کو بتایا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 2536نئے اساتذہ کی میرٹ پر سلیکشن ہو چکی ہے جو آئندہ دو ہفتوں میں کام شروع کر دینگے اسی طرح مختلف سکولوں میں کمروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے 1700کوئیک (Quick)کلاس رومز کی منظوری ہو چکی ہے اور ایک ہفتے میں ان کلاس رومز پر کام شروع ہو جائیگا۔
اسی طرح ضلع بھر میں 121سکول اپ گریڈ ہو چکے ہیں جہاں سیکڈ شفٹ میں داخلہ جاری ہے ۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے سکول کونسلز کو مزید موثر بنایا جائیگا ۔ مختلف ممبران کی جانب سے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر ز میں صحت کی بنیادی سہولیات اور سٹاف کی کمی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کی اپ گریڈیشن پر کام آغاز ہو چکا ہے ۔ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور دیگر سہولیات کی کمی کو بھی بہت جلد پورا کر دیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیرنے اجلاس کو محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں بارے بریفنگ دی ۔ چیئر مین سید غلام مرتضیٰ شاہ کی جانب سے گندے پانی کی نکاسی اور مانوالا تا روہی نالہ سکیم مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے مطالبے پر چیئر مین ضلع کونسل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں نکاسی آب اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریں تا کہ نکاسی آب کے مسائل اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے عام آدمی کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا سکے ۔ایوان نے خاتون ممبر ضلع کونسل زیب النساء کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد اورقومی معاملات پر جرات مندانہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد کو کثر ت رائے سے منظور کر لیا ۔ بعدازاں سپیکر ملک اعجاز احمد خاں نے غیر معینہ مدت کیلئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار