قصور،سابق خاوند نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا ،پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

منگل 2 مئی 2017 19:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) سابق خاوند نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا ،پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرک کالونی قصور کے رہائشی حسن اختر نے حسب الحکم بعدالت ASJصاحب قصور تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا کہ میری والدہ روبینہ کنول کی شادی 1989میں والد اختر حسین کیساتھ ہوئی جس سے سائل اور برادرم عثمان اختر پیدا ہوئے 2003میں والدنے والدہ کو طلاق دے دی لیکن ہم دونوں بھائی والدہ کو اکثر ملتے رہے والدہ نے احمد بٹ نامی شخص سے شادی کرلی جو بعد میں دونوں میں طلاق ہوگئی میری والدہ نے ایک مقدمہ بھی احمد بٹ کے خلاف درج کروا رکھا تھا کہ 5مارچ 2016کو میری والدہ نے مجھے کھانا بھیجنے کو ناز سینما کے قریب اپنے گھر میں کہا جب سائل کھانا لیکر گھر میں پہنچا تو والدہ مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے منہ خون بہہ رہا تھا جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے جو ملزم احمد بٹ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کر کے میری والدہ کو قتل کردیا ۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں