قصور ،ْ مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک

منگل 2 مئی 2017 14:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں قادر آباد بائی پاس کے قریب زیر حراست ملزم پولیس مقابلے میں جان کی بازی ہار گیا ،ْپولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈاکو تھا جس کا نام امانت ہے ،اسے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لیجایاجارہاتھا کہ اس کے ساتھیوں نے راستے اچانک میں فائرنگ کردی ،گولیوں کی زدمیں آکر ملزم شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،تاہم ہلاک ہونیوالے ملزم کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہلاک ڈاکوامانت10سال کی بچی کے اغواکے بعد قتل میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں