قصور، 6خطرناک ڈکیت گینگ کی20ارکان سمیت 469جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 2 مئی 2017 11:43

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء)پولیس نے ماہ اپریل کے دوران469جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور سنگین وارداتوں میں ملوث6خطرناک ڈکیت گینگ کی20ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصورپولیس نے ماہ اپریل کے دوران قتل،ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب116خطرناک اشتہاری اور74عدالتی مفروران کل190اشتہاریوں کو گرفتار کیا،گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں ٹاپ لسٹ اشتہاری بھی شامل ہیں، 6خطرناک ڈکیت گینگز کی20ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے تقریباً20لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔

مذکورہ کارروائی ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران کی گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں