قصور، سرائے مغل پولیس نے 15پرڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا

پیر 1 مئی 2017 19:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) سرائے مغل پولیس نے 15پرڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب عبدالستار نامی شخص نے 15پر کال کی کہ میرے پٹرول پمپ پر 5کس نامعلوم ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی 176000ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں اطلاع پا کر تھانہ سرائے مغل پولیس موقعہ پر پہنچی جو حالات مشکوک پائے گئے جو تصدیق کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان عبدالستار کالر اور اسکے ساتھی حاجی ارشد نے اپنے مخالفین کو مقدمہ ڈکیتی میں پھنسانے کیلئے جھوٹی کال کی جس پر دونوں ملزمان کے خلاف جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں