قصور،یوم مئی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتما م مشعل بردار ریلی

اتوار 30 اپریل 2017 21:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) یوم مئی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ایک مشعل بردار ریلی نکالی گئی ریلی کی قیاد ت مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ نے کی ریلی میںسید طارق شاہ صدر پیپلز پارٹی ضلع قصور، مرزا نسیم الحسن جنرل سیکرٹری ،میاںمقبول احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری محمدصادق ،مہر جاوید اقبال ساجد،لالہ غلام مرتضیٰ،محمد شریف گل و دیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نجکاری ،مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے دریں اثناء آج صبح نو بجے شہباز روڈ سے مزدوروںکی مختلف تنظیمیں لالہ محمد صادق گجر ،چوہدری امتیازاحمدصوفی اللہ دتہ اختر سندھوایڈووکیٹ ،فیاض احمد ،آصف علی ،سہیل احمد اور دیگر کی قیادت میں یوم مئی کے حوالے سے ریلیاںاور جلوس نکلیںگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں