قصور،دو مختلف واقعات میں دیرینہ دشمنی اور معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل ،ایک کو شدید زخمی کردیاگیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) گردونواح میںدو مختلف واقعات کے دوران دیرینہ دشمنی اور معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے نواحی گائوں بیگ پور میںعلی حمزہ ولد ملک عبیداللہ اور محمد عمر گروپ کی عرصہ دراز سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز محمد عمر اپنے ساتھی آصف کیساتھ گائوں جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزمان علی حمزہ ،صبغت اللہ ،آصف اور منشاء وغیرہ 11کس معہ 4کس نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد عمر موقعہ پر ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی آصف شدید زخمی ہوگیا ،جبکہ دوسرے واقعہ الہٰ آباد کے نواحی گائوں کوٹ نرائن سنگھ والا میں پیش آیا لکھے والا بحدرقبہ الہٰ آباد کا رہائشی محمد مشتاق سرور فوڈ مل کا وزٹ کررہا تھا کہ اس دوران ملزم محمد عاشق کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم عاشق نے فائرنگ کر کے محمد مشتاق کو قتل کردیا اور خود موقعہ سے فرار ہوگیا ۔

پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں