ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ‘اجلاس سے غیر حاضر افسران کی سرزنش‘شوکاز نوٹسزجاری

ڈینگی ٹریننگز میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بھی شامل کیا جائے ‘تمام محکمے ڈینگی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں ‘سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان

جمعہ 28 اپریل 2017 16:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ‘اجلاس سے غیر حاضری اور ڈینگی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے پر ضلعی افسران کی سرزنش‘شوکاز نوٹسزجاری ‘ڈینگی ٹریننگز میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بھی شامل کیا جائے ‘تمام محکمے ڈینگی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں ‘سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ مختلف محکمے ڈینگی آگاہی مہم اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے سرگرمیوں میں کوئی دلچپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے ڈیش بورڈ پر ضلع کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر قصور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی اجلاس سے غیر حاضری اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہونیوالی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے والے صوبائی اور ضلعی جن میں افسران ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ایکسئین بلڈنگ ، ایس ڈی او بلڈنگ، ڈی او سپورٹس ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ‘سی او ایم سی کھڈیا ں ، کوٹ رادھاکشن ، چونیاں ، الہ آباد ، راجہ جنگ ، کنگن پور ،پتوکی سمیت دیگر کیخلاف شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی تدارک کے حوالے سے غفلت یا سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکے متعلقہ سیکرٹریز کو انکے خلاف کاروائی کیلئے لکھا جائیگا کیونکہ عوام الناس کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں ڈینگی آگاہی مہم چلائیں اور اس میں بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی شمولیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور ڈینگی پر کام نہ کرنیوالوں اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں