میرا مقصد بابا بلھے شاہ کی نگری کا نام روشن کرنا ہے ،جب تک زندہ ہوںہرسال سائیکل پر حضرت شہباز قلندر جئے شاہ نورانی کراچی جاتارہوں گا، رفیق سائیکل سوار کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 20:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) میرا مقصد قصور حضرت بابا بلھے شاہ کی نگری کا نام روشن کرنا ہے میں سائیکل پر قصور سے حضرت شہباز قلندر جئے شاہ نورانی کراچی جاتاہوں میں انشاء اللہ ہر سا ل جاتا رہوں گا جب تک میری زندگی ہے ان خیالات کا اظہار رفیق سائیکل سوار نے کراچی روانگی سے قبل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر کی سماجی فلاحی نتظمیوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رفیق سائیکل سوار کو پھولوں کے گلدستے اور پھولوں کی پیتاں نچھاور کی گئیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مخیر حضرات مجھے عمرہ کا ٹکٹ لیکر دے تو شہر مدینہ بھی سائیکل پر جانے کو تیار ہوں میر ی خواہش ہے کہ پیارے آقا کا روضہ دیکھوں اور جالیاں چومو اس موقع پر نعیم چوہدری ، خلیل احمد خلیفہ ، چوہدری عنایت ٹھیکدار ، حاجی کرم الہی کے علاوہ دیگر شہریوں نے شرکت کی اور رفیق سائیکل سوار کو روانہ کیا

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں