تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق، جواں سالہ بیٹا زخمی

جمعرات 27 اپریل 2017 12:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) ملانوالہ بائی پاس کے قریب تیزرفتاراٹرک کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق اور اسکا جواں سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق کھڑیپڑ کی رہائشی جمیلہ بی بی اپنے بیٹے ندیم کیساتھ موٹرسائیکل پرلاہور سے اپنے گائوں واپس آرہی تھی کہ ملتان روڈ پتوکی بائی پاس کے قریب تیزرفتار مزدا ٹرک نمبری LES-8293کیساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں جمیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اسکا بیٹا ندیم زخمی ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں