قصور، گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) قصوربستی قادرآبادمیں 11سالہ بچی کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش قصور بائی پاس کے قریب پھینک دی گئی، تفصیلات کے مطابق بستی قادرآباد قصور کے رہائشی محمدسرور علی الصبح سوکر اُٹھاتو دیکھا کہ اسکی 11سالہ بیٹی فوزیہ گھر میں مو جو د نہ تھی جس پر اہل خا نہ نے تلاش شروع کی تو اس کی نعش قصور بائی پاس کے قریب سے ملی جسے نامعلوم ملزمان نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کردیا تھا،پولیس تھانہ صدر قصور نے فوزیہ کی نعش کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصوربھیج دیاہے اور مقدمہ درج کرکے نا معلو م ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں