بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ڈاکٹر کا کلینک جل گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ڈاکٹر کا کلینک جل گیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کوٹ رادھاکشن ریلوے روڈ پارک نمبر4 کے سامنے پرا ئیویٹ ڈاکٹر کے کلینک میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے کلینک میں موجود تمام قیمتی آلات ، فرنیچراور ادو یات کوجلا را کھ کر دیا جس سے لاکھوں روپے کانقصان ہوا تا ہم کلینک بند ہو نے کے با عث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں