کریانہ مرچنٹس اورقصابوں کے خلاف مقدمات

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء)قصور میں نواح میں فوڈانسپکٹر رانا عبداللہ نے اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ناقص اشیاء کی فروخت اور گندگی پر متعددکریانہ مرچنٹس اورقصابوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے، تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر رانا عبداللہ نے کھڈیاں خاص کا اچانک دورہ کیااور ناقص اشیاء کی فروخت پر شیخ یونس‘شیخ گوگا و دیگر کریانہ مرچنٹس سے دودھ و دیگر اشیا ئے خوردونو ش کے نمونے حا صل کیے جنہیں لیبارٹری بھیج دیا گیاہے جبکہ ناقص صفائی پر تین قصابوں شوکت ‘محمدظفر اورنذیرکے خلاف تھانہ کھڈیاں میں مقد مات درج کروا دیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں