وزیراعظم کا سرخروہونا پاکستان کا سرخروہوناہے‘نعیم صفدر انصاری

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کا سرخروہونا پاکستان کا سرخروہوناہے‘شریف خاندان پر مخالفین کی جانب سے جھوٹے الزام آج تک ثابت نہیں ہوسکے‘ یہ خاندان پہلے بھی بے داغ تھا اور آج بھی ہے اوراب شریف خاندان بہادری کیساتھ پانامہ لیکس میں جے آئی ٹی کا سامنا کرے گا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ترقی کے ضامن اور عوام کی شان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں