الیکشن2018ء میں بھی محمد نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوں گے،رانا محمداسحاق خاں

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں نے کہاہے کہ محمد نوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے، آج بھی ہیں اور 2018ء میں بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے ‘اللہ تعالیٰ کے فضل اورعوام کی دعائوں نے محمدنوازشریف اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ سے سرخروکردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائند وں اورپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا اسحاق خاں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر محمد نوازشریف اور تمام مسلم لیگی رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں، مخالفین نے جو ثبوت ہمارے خلاف پیش کئے وہ بالکل بیکارثابت ہوئے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم سے مل کر ملکی ترقی اوربہتری کے لئے کام کرے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں