وزیر اعلیٰ پنجاب نے 40تولے چاندی سے بنی درانتی سے گندم کٹائی کا افتتاح کیا

جمعرات 20 اپریل 2017 12:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کوقصور کے نواحی گائوں فتح پور میں گندم کی کٹائی کے افتتاح کیلئے 40تولے چاندی سے بنی درانتی پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خان نے چالیس تولے چاندی سے بنی درانتی پیش کی جس سے انہوں نے گندم کاٹ کرافتتاح کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہارویسٹر بھی چلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں