قصور: جنریٹر کے دھویں سی10 طالبات بے ہوش

متاثرہ طالبات مقامی اسپتال منتقل

منگل 18 اپریل 2017 12:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء)قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ایک اکیڈمی میں تقریب کے دوران جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے 10 طالبات بے ہوش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق مصطفیٰ آباد میں واقع طالبات کی اسکول اکیڈمی میں تقریب جاری تھی کہ ہال میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں 10 طالبات بے ہوش ہو گئیں۔متاثرہ طالبات کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اٴْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں