قصور :7سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا

بچی کو قتل کو گلا دبا کر قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ، پولیس

بدھ 12 اپریل 2017 21:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) پنجاب کے ضلع قصور میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کردیا گیا۔صدر پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سردار یونس نے کہا کہ بچی شام کے وقت دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی رات بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب واقع پارک سے ملی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ بچی کو قتل کو گلا دبا کر قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔سردار یونس نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 302 اور 363 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں