پانامہ لیکس ایک سازش ہے جو ناکام ہوگی،ملک احمد سعید خاں

منگل 11 اپریل 2017 11:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس مخالفین کی ایک سازش ہے جو جلدہی بے نقاب ہوگی‘ پانامہ لیکس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں ہوگا کیونکہ شریف خاندان پر ہمیشہ مخالفین نے مختلف الزامات لگائے ہیں اور کبھی بھی یہ الزامات ثابت نہیں ہوسکے‘ پانامہ لیکس بھی ایک ایسی سازش کا حصہ ہے جو ناکام ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنارہی ہے جومخالفین کو ہضم نہیں ہورہا لہذامخالفین پانامہ لیکس پر اپنی سیاست چمکارہے ہیں ۔ ملک میں عوام کی فلاح کیلئے بے شمار پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں جن سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں