یونین کونسل کے چیئرمین مقامی سطح پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں،وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور

منگل 11 اپریل 2017 11:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء)یونین کونسل کے چیئرمین اپنے ممبران کے ساتھ مقامی سطح پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجازاحمدخاں نے یونین کونسل 34گوہڑہٹھاڑکے چیئرمین چوہدری آصف حیات سیال ایڈووکیٹ آف جوڑا کی دعوت پر کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین چوہدری آصف حیات ‘وائس چیئرمین میاں امجدعلی‘کونسلرز ماسٹر محمدامین‘ محمدارشد‘ عبدالمجیدکمبوہ‘ بشارت کھورو‘ تنویر احمد اور نذیرمسیح کے علاوہ معززین محمود احمد سیال ایڈووکیٹ‘ کرم دین جٹ‘ نوازمصطفیٰ ‘ سابق کونسلرمہرمحمدحسین بھولا‘کونسلراللہ وسایا گاڈی‘کونسلرشیخ انیس احمد‘کونسلرچوہدری اصغر علی‘یوسف کمبوہ و دیگر نے شرکت کی۔

ملک اعجازاحمدخاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل گوہڑ ہٹھاڑ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ حلقہ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیںچوہدری آصف حیات سیال جیساپڑھالکھا نوجوان ‘نڈر اوربے لوث عوام کی خدمت کرنیوالا چیئرمین ملاہے جس کے دل میں حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کاجذبہ موجودہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں