قصور، جمبر کلاں میں نامعلوم ملزمان سات سالہ بچے کو اغواء کر کے لے گئے

پیر 10 اپریل 2017 22:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) قصور کے نواحی گائوںجمبر کلاں میں نامعلوم ملزمان سات سالہ بچے کو اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد اکرم ولد عنایت نے بتایا کہ اس کا سات سالہ بیٹا عمر فاروق حسب معمول اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیلنے کے لیے گیا اور گھر واپس نہیں آیا ۔ دی گئی درخواست میں اس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں